اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کا عبوری ، اراضی تنازع کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم دے دیا۔
جسٹس عامر فاروق ،روزی خان نے سندھ ہائیکورٹ کے عبوری حکمنامہ کیس پر سماعت کی، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کے بعد پہلا تحریری فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا،آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کی دفعہ 109اے کامعاملہ متعلقہ آئینی بنچ کو واپس بھیج دیا،آئینی عدالت کے مطابق دائرہ اختیار کے بغیر جاری کیا گیا عبوری حکم قانونی حیثیت نہیں رکھتا۔
دریں اثنا وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف املاک ، پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان 56 کنال 15 مرلے اراضی تنازع کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم کردیا،آئینی عدالت نے کہامتروکہ وقف املاک وفاقی قانونی ادارہ ،مقدمہ دائر اور دفاع کرنے کا اختیار حاصل ہے، بورڈ کو وفاقی حکومت کے برابر نہیں سمجھا جا سکتا، ہائیکورٹ نے مقدمہ وفاقی ،صوبائی حکومت کے تنازع کے طور پر دیکھا تھا جو درست نہیں،عدالت نے کیس دوبارہ فیصلے کےلئے لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا۔
سندھ کے آئینی بنچ کا عبوری ، اراضی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم

















