آئی ایم ایف دباو پر کیش اکانومی کم، ڈاکومنٹیشن بڑھانے کا فیصلہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف دباو پر کیش اکانومی کم کرنے ،ڈاکومنٹیشن بڑھانے کا فیصلہ ،تاجر دوست سکیم کی ناکامی کے بعد حکومت نے ریٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی بڑھانے کے سخت اہداف مقرر کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بڑے تاجر طبقے سے مارچ 2026 تک 517 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کردیا ،ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے، بڑے ری ٹیلرز سے جون 2026 تک 707 ارب انکم ٹیکس وصول کیا جائےگا، نان فائلر ری ٹیلرز کےخلاف جرمانے و قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل رسید ،پی او ایس سسٹم لازمی بنانے کا منصوبہ ہے، سالانہ 50 کروڑ ٹرن اوور والے تاجروں کیلئے جون 2026 تک ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم لازمی قرار دیدی گئی۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس ریفنڈز کے بقایا جات محدود رکھنے کی شرط بھی عائد کر دی ،38 فیصد بڑے ری ٹیلرز پر پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کر دیا گیا،اگلے 2 سال میں تمام 40 ہزار بڑے ری ٹیلرز پر پی او ایس سسٹم نصب کرنے کا ہدف ،بینک اکاﺅنٹس ،یوٹیلیٹی بلز سے ری ٹیلرز کی ٹریکنگ کا پلان ہے۔