صدر مملکت نے دانش سکولز اتھارٹی بل وزیراعظم کو واپس بھجوا دیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) صدر آصف زرداری نے دانش سکولز اتھارٹی بل وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آصف زرداری نے کہا صوبوں میں دانش سکولوں کے قیام کی متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔

علاوہ ازیں صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پرقانون شہادت (ترمیمی) بل 2025 ،کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایڈ میڈیکل سائنز بل 2025 ،نیشنل کمیشن منیارٹیز رائٹس بل 2025 کی منظوری دےدی۔