سندھ ہائیکورٹ نے غیر ملکیوں کی ملک بدری روکنے کی استدعا مسترد کردی

کراچی ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے درخواست گزار ترکش نیشنل ہیں تو افغان پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کیا کررہے تھے ، عدالت حکومت کو غیر ملکیوں کی ملک بدری سے کیسے روک سکتی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان شہری بختی جان کو عارضی طور پر افغانستان ڈی پورٹ کرنے سے روکدیااوروزارت سیفران کو درخواست گزار کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دےدیا۔