زائرین کیلئے اچھی خبر،بحری راستے سے روانگی کی تیاری مکمل
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)زائرین کیلئے اچھی خبر،بحری راستے سے روانگی کی تیاری مکمل کرلی گئی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردا یوسف نے کہا فیری کمپنی کولائسنس جاری ہو گئے ، سمندری راستے سے ایران عراق روانگی جلد ممکن ہوگی، زائرین کومحفوظ ،شفاف سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے جاری اعلامیے کے مطابق جنوری 2026 سے زیارات گروپ آرگنائزر کے ذریعے ہی روانہ ہوں گے ،67نئے زیارات گروپ آرگنائزرز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیئے،رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امورکی ویب سائٹ پردستیاب ہے۔

















