لندن :(مشرق نیوز)پاکستان کےساتھ جنگ میں بھارتی طیارے تباہ ہونے پر ایک بار پھر مہر ثبت، برطانوی جریدہ گرائے گئے 4 رافیل طیاروں کے نمبر سامنے لے آیا۔
برطانوی دفاعی جریدے کی ایرو (Key_Aero) میگزین کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا مئی میں پاکستان ،بھارت کے درمیان ہونےوالی 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے،تباہ رافیل طیاروں کے نمبر بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 تھے ،بھارت چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کےساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیا، بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون شامل ہیں،10 مئی کو جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں دفاعی نظام ایس 400 ، پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ ،سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس، ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا، پہلی بار کسی فضائیہ کی جانب سے سائبر ، روایتی عسکری اقدامات یکجا کرکے کارروائی کی گئی،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی کو تسلیم کیا۔
برطانوی جریدہ جنگ میں تباہ 4 رافیل بھارتی طیاروں کے نمبر سامنے لے آیا

















