بیرون ملک یوٹیوبرز کو جھوٹ بیچنے پر سزائیں، پاکستان لائیں گے،طلال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے بیرون ملک موجود یوٹیوبرز کو جھوٹا بیانیہ بنانے، جھوٹ بیچنے پر سزائیں ،پاکستان میں درج مقدمات میں اشتہاری قرار دئیے گئے لوگوں کو ملک لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا برطانیہ میں عدالتوں نے جھوٹ بولنے والے یوٹیوبرز کیخلاف فیصلے دئیے ایسے ہر شخص کےخلاف پاکستان قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ،وزارت خارجہ بھی معاملے میں برطانوی حکام سے رابطے میں ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کیس کسی ایک فرد نہیں پاکستان کے ہر ڈیپارٹمنٹ کا ہے،ذمہ داری پوری کررہے ہیں،لوگ سوشل میڈیا سے اب اپنی پرانی ویڈیوز ڈیلیٹ کیوں کر رہے ہیں؟۔