شمالی وزیرستان،مدرسے میں دھماکہ،2 بچے شہید،8 زخمی
میرانشاہ:(مشرق نیوز)شمالی وزیرستان کے مدرسے میں دھماکہ ،2 بچے شہید ،8زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حادثہ خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے کھیلنے کے باعث پیش آیا، خوارج نے سکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کےلئے بارودی سرنگیں بچھائیں۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد ،سرنگوں کی نشاندہی کی گئی ، پاک فوج نے 82 مربع کلومیٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کردیا ،علاقوں کو بارودی مائننگ سے پاک کرنے کا مقصد عوام کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔

















