اووربلنگ کی مد میں بجلی صارفین سے 8 ارب سے زائد وصولی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اووربلنگ کی مد میں بجلی صارفین سے 8 ارب سے زائد وصولی،انکشاف شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آیا۔
آڈٹ حکام نے کہا استعمال شدہ یونٹس سے زیادہ اووربلنگ کرکے صارفین کو 8ارب سے زائد کا نقصان ہوا، ہزار سے زائد فیڈرز پر ڈسٹری بیوٹرز کمپنیز کی جانب سے اووربلنگ کی گئی،سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا آڈٹ کے وقت بیشتر ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تمام ڈسکوز کو اب بتا دیا ہر معاملے میں ریکارڈ بروقت فراہم کیا جائے۔
رکن پی اے سی سید طارق نے کہا غلط بلنگ کرنےوالے افسروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، ریکوری کتنی ہوئی، سی ای او لیسکو نے کہا معاملے پر انٹرنل آڈٹ رپورٹ جمع کرا دی۔
آڈیٹر جنرل نے کہا ڈسکوز نے ریلیف رننگ صارفین کو دیا،میٹر ریڈر ریڈنگ کیلئے جاتے ہی نہیں،سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا اب میٹر ریڈنگ کی تصاویر تمام ڈسکوز کے بلوں پر آویزاں کی جاتی ہیں،صارفین خود بھی موبائل ایپ کے ذریعے میٹر ریڈنگ اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔


















