ہر شہری کےلئے بروقت انصاف پر بھرپور توجہ ہے، چیف جسٹس
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے انسانی حقوق کا تحفظ قومی ذمہ داری جو ہمارے آئینی ویژن میں پیوست، ثقافتی اقدار سے مضبوط اور پاکستان کو پرامن، جمہوری و خوشحال بنانے کےلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے،عدلیہ قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے ،ہر شہری کےلئے انصاف کی بروقت و موثر فراہمی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا اصلاحات کا مقصد عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، شفافیت کو فروغ دینا اور بالخصوص کمزو، پسماندہ طبقات کو درپیش رکاوٹوں کو کم کرنا ہے تاکہ وہ حقوق کا بہتر طور پر تحفظ کر سکیں،انسانی حقوق کا تحفظ صرف عدالتوں نہیں ،معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

















