پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام ،منصوبوں کی تکمیل کیلئے 30 جون کی تاریخ مقرر


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر خصوصی اجلاس میںتفصیلی بریفنگ ،پہلے مرحلے کی 52 شہروں میں گلیوں، پارکس، سیوریج، ڈرینج کی اپ گریڈیشن پر پراگریس رپورٹ پیش کی گئی۔

پورے پنجاب میں یکساں ترقی کےلئے سیوریج، ڈرینج، پارکس و سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا،52 شہروں میں ترقیاتی کام کی شروعات 19 دسمبر 2025 اور اہم منصوبوں کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ، اجلاس میں بتایا گیا پنجاب کے 52 شہروں میں ترقی ہوگی ،10 گراونڈ بریکنگ کےلئے تیار ہیں،304 ارب میں 166 ارب کے پراجیکٹ سے شہریوں کی زندگیوں میںواضح بہتری آئے گی، پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 50 ٹینڈرز فلوٹ ،10 کا ٹینڈر عمل مکمل ہو چکا۔

پہلے مرحلے میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی مجموعی لاگت 304 ارب رکھی گئی ہے جبکہ166 ارب کے ترقیاتی کام منظور کیے گئے، پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 53.5 ارب کے 10 اہم پراجیکٹس جلد کام شروع کر دیا جائے گا،مریم نواز نے پی ڈی پی کے تحت 52شہروں میں 30 جون کا ہدف مقرر کر دیا۔

اجلاس میں بتایا گیا پی ڈی پی کے تحت 3497 کلومیٹر طویل سیوریج، 181 کلومیٹر ڈرینج سسٹم اور 56 نئے ڈسپوزل سٹیشن بنائے جائیں گے ، 61 ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر ومرمت کے بعد آبی گنجائش 2114 کیوسک تک بڑھ جائے گی، پہلے مرحلے میں بورے والا، خانیوال، لالہ موسیٰ، میلسی، سلانوالی، وہاڑی، اٹک، لیہ، علی پور اور جڑانوالہ شامل ہیں، 53 ارب کی لاگت سے 10شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا فوری آغاز کیا جائے گا،مریم نوا زنے عوامی ضرورت کے مطابق زیادہ خراب اور خستہ حال علاقوں کو ترجیحاً تعمیرو مرمت ،مون سون سے قبل نکاسی آب کے پراجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

دریں اثناانسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ ن لیگ کا ویژن ،ترجیح ہے، ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ، انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگ بنیاد ہے،تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہار رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،پنجاب حکومت نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے عملی ، جبری مشقت کے خاتمے، مذہبی آزادی اور بلا امتیازانصاف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے، ہر شہری کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔