گھریلو صارفین کو صبح 5سے رات10بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کااعلان

لاہور:( کامرس رپورٹر)پرانا شیڈول واپس،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو صبح 5سے رات 10بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔

سینئرجنرل منیجر سوئی نادرن گیس جواد نسیم نے کہاگیس وافر موجود ہے ،گھریلو صارفین کو فراہمی ترجیح ہے،صارفین گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق اور ضیاع نہ کریں۔