لاہور میں 6، 7 ،8فروری کو بسنت ہوگی،مریم اورنگزیب
لاہور:(اپنے نمائندے سے) لاہور میں 6، 7 ،8فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیاپورے لاہور میں6،7،8فروری کو بسنت منائی جائےگی،قانون پر سختی سے عملدآمد ہوگا،تمام موٹر سائیکلوں پر حفاظت کےلئے راڈز لگائے جائیں گے، ڈور کی تیاری مخصوص جگہوں پر ہوگی،کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائےگی۔
مریم اورنگزیب نے کہا ڈور کی تیاری کے مقامات کی باقاعدہ نگرانی ہوگی،بسنت کو محفوظ، منظم و قوانین کے مطابق منانے کےلئے تمام متعلقہ ادارے اقدامات یقینی بنائیں گے۔

















