آئی ایم ایف رپورٹ حکومت کی تیار کردہ ہے،سینیٹر اورنگزیب
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے آئی ایم ایف اصلاحات کامعترف،رپورٹ حکومت کی تیار کردہ،سینٹ میں جواب دے چکا ہوں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاکچھ ڈھانچہ جاتی خامیاں ہیں ،اراکین پارلیمنٹ رپورٹ ضرور پڑھیں ،15 سفارشات بھی ہیں،سفارشات کی روشنی میں 31 دسمبر سے پہلے ایکشن پلان دیں گے،کئی امور پر قانون سازی ہوچکی ،ہوسکتا آئی ایم ایف کے اپنے ماہرین بھی آئیں ،خیر مقدم کریں گے۔


















