راولپنڈی :(بیورورپورٹ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے خوارج یا پاکستان، طالبان کے پاس ایک آپشن،بھارت کسی خود فریبی یا گمان میں نہ رہے، اگلی بار جواب پہلے سے برق رفتار اور شدید ہوگا۔
تینوں مسلح افواج کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسزسید عاصم منیر نے کہا نئے قائم ہونےوالے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے و بدلتے خطرات کے پیش نظر ضروری ہے ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔
فیلڈ مارشل نے کہا ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام تبدیلی کی جانب ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط ،ہم آہنگ کرے گا،کمانڈ کی یکجہتی کےساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی، طالبان رجیم کو واضح پیغام ہے فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
سید عاصم منیر نے کہا اعادہ کرتا ہوں پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم کسی کو بھی ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،تمام جان لیں پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ،حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
قبل ازیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ،چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسروں نے شرکت کی،اعزازی دستے کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















