پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاتر، حکومت کو غور کرنا ہوگا،ایم کیو ایم


کراچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے ملک تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑا ،پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاتر، حکومت کو غور کرنا ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،2018میں کراچی سے سیٹیں چھینی گئیں، ملک میں کسی نہ کسی شکل میں سیاسی بحران موجود ہے،پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاتر، بیرون ملک چلنے والے بیانات کوغورسے دیکھنا ہوگا،متحدہ قومی موومنٹ ملک کی حریت ،بقا کیلئے کھڑی ، سیاسی اختلافات ہو سکتے مگر جب مشکل پڑتی ہے تو سب اکٹھے ہوتے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا اپنے لیڈر کو پاکستان سے بڑا نہیں مانا، لا تعلق ہو گئے اگر پی ٹی آئی والے سمجھتے ہیں قائد ملک سے بڑا ہے تو فیصلہ کرنا ہو گا،عوام کو افواج پاکستان اور سیاسی قیادت کےساتھ ملکر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

مصطفی کمال نے کہا فوج کسی ایک پارٹی نہیں ملک کی ہے، حالیہ جنگ میں 8گنا بڑے دشمن کے عزائم کوخاک میں ملایا،پی ٹی آئی والے فوج کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا پی ٹی آئی کی سیاست فوج دشمنی اورمخالفت کے علاوہ کچھ نہیں، ملک ،اداروں کےخلاف بیانیہ کسی باشعور شخص نہیں،ذہنی مریض کا ہوسکتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہرزہ سرائی کررہا ہے،عمران خان کو جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا، اینف از ینف‘قوم کا صبر کا پیمانہ لبریزہورہا ہے۔