خیبر پختونخوا کے عوام نے فوج کےخلاف باتیں کرنےوالوں کو غدار قراردے دیا

پشاور:(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے عوام نے فوج کےخلاف باتیں کرنےوالوں کو جانوروں سے بدتراور غدار قراردے دیا۔

شہریوں نے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان بالکل درست ، ملک ،فوج کےخلاف باتیں کرنےوالے سخت سزا کے مستحق ہیں،شہدا کا مذاق اڑانے، بے ہودہ باتیں کرنے والوں کےخلاف کارروائی کےلئے کسی اضافی قانون کی ضرورت نہیں۔

کے پی کے شہریوں نے کہا پاک فوج اپنا ادارہ،سر فخر سے بلند ہونے سے پاکستان کی عزت بڑھے گی، عسکری قیادت کی وجہ سے دنیا عزت کرتی ہے،مخصوص عناصر کا پروپیگنڈا عالمی میڈیا پاکستان کےخلاف استعمال کرتا ہے۔