پشاور ہائیکورٹ نے وکلا ہڑتال،عدالتی بائیکاٹ کو غیر قانونی قراردےدیا

پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے وکلا ہڑتال، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور عدالتوں میں پیش ہونے سے روکنے کے عمل کو غیرقانونی قرار دےدیا۔

جسٹس سید ارشد علی نے 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہابار ایسوسی ایشز کا ہڑتال،وکلاکو عدالتوں پیش ہونے سے روکنا غیر قانونی کیونکہ آئین کا آرٹیکل 4,8 اور 10A شہری کو فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے،وکلا ہڑتال کے باعث ہزاروں کی تعداد میں زیر سماعت مقدمات ملتوی ، عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بڑھنے کے علاوہ سرکاری خزانے پر مالی بوجھ بھی بڑھتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا خیبر پختونخوا میں وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالتوں کے روزمرہ خرچ پر 57 ملین روپے ضائع ہوتے ہیں، وکلا ہڑتال ،بائیکاٹ کی بجائے احتجاج کےلئے مہذب طریقے استعمال کریں۔