قطر ،اٹلی سے 45 ایل این جی کارگوز کی خریداری منسوخ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے 2027 تک 45 ایل این جی کارگوز کی خریداری منسوخ کردی۔

ذرائع کے مطابق قطر 24 ،اٹلی سے ایل این جی کے 21 کارگوز کی خریداری منسوخ کی گئی،اٹلی کی کمپنی سے 2026 میں 12 کی بجائے صرف ایک ایل این جی کارگو درآمد کیا جائے گا، اٹلی کی کمپنی سے درآمد کیا جانے والا واحد ایل این جی کارگو جنوری 2026 میں آئے گا،منسوخی ایل این جی خریداری کے طویل معاہدوں کے تحت آنےوالے کارگوز کےلئے کی گئی۔