کراچی ، ایک اور بچی کھلے گٹر میں جاگری، راہگیر نے بروقت کارروائی کرکے بچا لیا

کراچی: (بیورورپورٹ)کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں جاگری، راہگیر نے بروقت کارروائی کرکے بچا لیا۔

منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ کے قریب چھٹی کے بعد گھر جانے والی پہلی جماعت کی طالبہ بغیر ڈھکن کے گٹر میں گری ،جائے وقوعہ سے گزرنےوالے راہگیر نے فوری مدد کرتے ہوئے باہر نکالا، شناخت عنایہ امین کے نام سے ہوئی،اہل علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کھلے مین ہولز بچوں کی جانوں کےلئے بڑا خطرہ ہیں۔