چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات،سب ٹھیک ،پاکستان اب اونچی اڑان کی طرف جائےگا،فیلڈ مارشل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ،صدر زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سمری منظور کرکے دستخط کردئیے۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیف آف آرمی سٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز 5 برس تقرری،ائیرچیف مارشل ظہیر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال توسیع کی منظوری دی،توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔

صدر زرداری نے چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز،ائیر چیف کےلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کےساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے ،تعیناتی 5 سال کےلئے ہے،سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں،وزیراعظم نے چیف آف ایئر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2سال توسیع کی منظوری دی ،اطلاق موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔

دوسری جانب ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا سب ٹھیک ،چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں،پاکستان اب اونچی اڑان کی طرف جائےگا۔