فیلڈ مارشل سے سعودی ،بحرینی کمانڈر زکی ملاقات،تعلقات کو مضبوط بنانے کاعزم
راولپنڈی:(بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل سے سعودی کمانڈر کی ملاقات،دفاعی ،برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے ملاقات کی ،پیشہ ورانہ امور ،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ،دفاعی ،برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے خطے میں امن استحکام کےلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا،قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔
دریں اثنا بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال،موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان جنرل نے علاقائی سلامتی و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا، فیلڈ مارشل نے پاکستان ،بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر اورتمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا۔
















