ارشد شریف قتل کیس ،بتائیںتحقیقات کہاں تک پہنچیں ،آئینی عدالت


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس میں سوموٹو کارروائی کے دائرہ اختیار پر قانونی معاونت اور تفتیش میں اب تک کی پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا بتایا جائے تحقیقات کہاں تک پہنچیں۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے واضح کیا جائے قتل کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کےلئے آئینی طور پر کون سے اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟،27 ویں ترمیم کے بعد کیا آئینی عدالت سوموٹو کارروائی جاری رکھنے کا اختیار رکھتی ہے؟،عدالت نے فریقین کے وکلاکو ہدایت کی آئندہ سماعت پر اہم قانونی نکتے پر معاونت فراہم کریں، عدالتی کارروائی کو ریگولیٹ کرنے کےساتھ ساتھ دائرہ اختیار کو دیکھنا ہے کیونکہ آئینی عدالت بغیر سماعت کے کوئی کیس نہیں چلا سکتی، کارروائی کا مقصد وہی ہونا چاہیے جس کےلئے سوموٹو نوٹس لیا گیا۔

وکیل نے موقف اختیار کیا عدالتی نظائر موجود ہیں جن کے مطابق آئینی عدالت سوموٹو کارروائی کو آگے بڑھا سکتی ہے،بعدازاں عدالت نے تازہ پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔