رسالپور: (مشرق نیوز) ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا ہے معرکہ حق کی فتح تینوں افواج کی ہم آہنگی، جارحانہ فیصلہ سازی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کا نتیجہ ہے، قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا تو دشمن پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور بہتر تیار پائے گا،تاریخ میں پہلی بار پاک فضائیہ نے فل سپیکٹرم ملٹی ڈومین آپریشنز انجام دئیے، دنیا پاک فضائیہ کی بہترین منصوبہ بندی ،آپریشنز دیکھ کر دنگ رہ گئی،ذمے دار ایٹمی قوت ، فوج پر قوم کا بھر پور اعتماد باعث تقویت ،کسی نے امن کی خواہش کو چیلنج کیا تو منہ کی کھانی پڑے گی۔
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظہیر بابر سدھو نے کہا پی اے ایف اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی موجودگی دونوں عظیم ممالک ،مسلح افواج کے درمیان مضبوط دوستی و تعاون کی علامت ہے،آپ کو مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس مقصد کا امین بنایا گیا، پوری قوم کی امیدیںنوجوان کندھوں پر ہیں، قوم و مسلح افواج نے اتحاد کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے دشمن کو عددی برتری کے باوجود شکست سے دوچار کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا ملکی خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو پاک فضائیہ نے کم تعداد میں لڑنے کی روایتی میراث کو برقرار رکھتے ہوئے دشمن کے سب سے جدید طیارے مار گرائے،10مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا،رافیل طیاروں کی صلاحیت پاک فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی، دشمن کی ہر حرکت کو لمحوں میں مانیٹر کیا، ایکشن و آپریشن لمحوں میں کارگر ثابت ہوتے ہیں، جدیددنیا میں پاک فضائیہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے۔
ائیر چیف نے کہا دنیا نے معرکہ حق سے قبل فضائی طاقت کا اتنا جرات مندانہ استعمال کبھی نہیں دیکھا،دشمن کو اوربھی زیادہ نقصان پہنچا سکتے تھے لیکن پروفیشنل فورس ،ایکشن کیلکولیٹڈ و مو¿ثر ہوتا ،واحد مقصد عزت کےساتھ امن کا حصول ہے،حالیہ تصادم نے جدید دور کی فضائی لڑائی کےلئے نصابی مثال قائم کر دی،2025میں ایک بار پھر پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت و تمام شعبوں میں برتری کو ثابت کیا، پاکستان ائیر فورس کی کامیابی، برتری و جدید وار فیئر تقاضوں کو بین الاقوامی سطح پر نہ صرف تسلیم کیا گیا بلکہ سٹڈی بھی کی جا رہی ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا اپنی آپریشنل ڈکٹراین کو جنگی تصورات و حکمت عملی کے مطابق ترتیب دیا ،مالی وسائل کی محدودیت و ٹیکنالوجیز کی دستیابی کو مد نظر رکھا گیا،پاک فضائیہ نے جدت طرازی کی نہایت جارحانہ و تخلیقی حکمت عملی کو اپنایا،اپنے سمارٹ انڈکشن پروگرام کے ذریعے متعدد جدید لڑاکا طیاروں ،ٹیکنالوجیز کو ریکارڈ وقت میں شامل کیا۔
ظہیر بابر سدھو نے کہا ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، پاک فضائیہ کے ہر فرد کو پیشہ ورانہ طرز عمل و مشکل حالات میں سخت محنت کےلئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں،تمام افواج کےساتھ ملکر بہادری ،ہم آہنگی سے وطن عزیر کا دفاع کیا، پوری قوم پاک فضائیہ کی ہمت و جرات پر فخر کرتی ،فتح قومی قیادت کے پختہ عزم کا ثبوت ہے،پاکستان پرامن ملک اور سب کےساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے، قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا تو دشمن پاک فضائیہ کو کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر تیار پائے گا۔
ائیر چیف نے کہا ذمہ دار جوہری طاقت کے طور پرتعلقات عالمی و علاقائی اہم طاقتوں کےساتھ مزید مضبوط ہوئے ،قومی قیادت ،افواج، بہادر و پرعزم قوم کےساتھ ملکی نظریاتی، جغرافیائی و فضائی سرحدوں کے تحفظ کےلئے ہر قیمت چکانے کےلئے پرعزم ہیں، عوام کا مسلح افواج پر اعتماد بے مثال جو دہائیوں کی بے لوث خدمت، قربانی اور قوم کے دفاع کےلئے غیر متزلزل عزم کے ذریعے حاصل کیا گیا ۔
دریں اثنا رسالپور اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس گریجویشن کی شاندار پریڈ ہوئی، 151جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ ، 108 ویں ایئر ڈیفنس کورس ،نیویگیشن الفا،ایڈمن اینڈ سپیشل ڈیوٹیز ،11 لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس شامل ہیں۔
تقریب میں کومبیٹ سپورٹ ،98 ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس نے بھی پاس آوٹ کیا ،پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں ، شیر دل ایروبیٹکس ٹیم ،نمبرنائن سکوارڈرن کے جانبازوں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا، جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاندار ہوائی مظاہرہ دکھایا،خود سے 3گنا بڑی فضائیہ کے گھمنڈ کو خاک میں ملانے والے دنیا میں رافیل ہنٹرکے نام سے پہچانے جانے والے جے 10سی طیاروں نے بھی شاندار فلائی پاسٹ کیا،جی 10سی کوبراز کی جانب سے شاندار سلامی پیش کی گئی۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















