لاہور: (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت بڑھتے ٹریفک مسائل پر اجلاس ہوا،ٹریفک کے جدید نظام کی منصوبہ بندی،روڈ سیفٹی ،نظم و نسق پر تفصیلی بریفنگ،ہیلمٹ،چھتوں پر سواریاں بٹھانے ودیگرخلاف ورزیوں پرچالان کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا پنجاب میں60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات،ترامیم کردیں،کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا،پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کےلئے 30 دن کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے سڑکیں محفوظ بنائی جائیں گی،حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دیت فوری طور پر فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ،اجلاس میں بتایا گیا مناسب پارکنگ نہیں ہوگی تو میرج ہال بھی نہیں ہوگا،میرج ہال کو پارکنگ کا انتظام کرنا ہوگا،پنجاب میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ ختم کرنے کےلئے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ، انڈر ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی مالک کو 6ماہ تک قید بھی ہوسکتی ہے ،مریم نوازنے پنجاب بھر میں چھت پر سواریاں بٹھانے والی بسوں پر کریک ڈاون کرنے کا حکم دےدیا۔
اجلاس میں ٹریفک کی بہتری و شہری حفاظت کےلئے لاہور کی 5ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنا کافیصلہ ،لاہور میں ٹریفک کی صورتحال میں بہتری کےلئے 30 دن کی فیصلہ کن ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا دوسرے شہر جانے والی گاڑی کو تیز رفتاری سے جلد پہنچنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،لاہورسمیت تمام شہروں میں ٹریفک کے معاملات کو بہتر کرنا پڑے گا، کوئی امتیاز نہ رکھاجائے، خلاف ورزی پر ہر شخص کو جرمانہ دینا پڑے گا،ٹریفک پولیس کو آخری چانس دے رہی ہوں،اگلا موقع نہیں ملے گانہ کرسکے تو نیا ڈیپارٹمنٹ بنانا پڑے گا، ہر چیز ٹھیک کردی مگر ٹریفک کا برا حال ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،مسلسل بے ہنگم ٹریفک ریاستی رٹ کمزور ہونے کے مترادف ہے۔
لاہور کی 5ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد، بار بار چالان پر گاڑی نیلام
















