پاکستان میں تارکین وطن کی سمگلنگ کے سدباب پر بین الاقوامی کانفرنس


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان میں تارکین وطن کی سمگلنگ کے سدباب پر بین الاقوامی کانفرنس،30 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کےلئے بین الاقوامی برادری کےساتھ کھڑا ہے،مہاجرین کی سمگلنگ عالمی چیلنج ،حل صرف مربوط حکمت عملی و معلومات کے تبادلے سے ممکن ہے،خطے میں محفوظ و قانونی ہجرت کے فروغ کےلئے ہمیشہ پرعزم ، انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کےلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔

کانفرنس میں 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت بڑی سفارتی کامیابی ہے،بین الاقوامی شراکت داروں نے پاکستانی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی، انسانی سمگلنگ کےخلاف موثر اقدامات و بہترین تجربات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔