وفاقی شرعی عدالت کے دفتر کا 27 ویں ترمیم کیخلاف درخواست پر اعتراضات

کراچی:(بیورورپورٹ)وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں ترمیم کیخلاف درخواست پر اعتراضات اٹھادئیے۔

وفاقی شرعی عدالت کے آفس نے کہا آئینی ترمیم کےخلاف درخواست شریعت کورٹ کے دائرہ سماعت میں نہیں،درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے کہا عدلیہ کی آزادی ،احتساب اسلام کے بنیادی اصول ہیں ، ترمیم میں ختم کردیا گیا، شریعت کورٹ اسلامی تعلیمات کےخلاف معاملات کی سماعت کرسکتی ہے،صدر ،فیلڈ مارشل کو دیا گیا تاحیات استثنیٰ غیر اسلامی ہے،وفاقی شرعی عدالت کے عملے نے درخواست کی نقول اسلام آباد ارسال کردیں ۔