وزیراعظم نے ای سی سی کی تشکیل نو کردی،8ممبران شامل

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کی تشکیل نوکر دی ،وزیرسرمایہ کاری بورڈ قیصر احمدشیخ کو ای سی سی کا رکن مقرر کردیا گیا،کابینہ ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیر خزانہ چیئرمین برقرار رہیں گے،تشکیل نو کے بعد ای سی سی اراکین کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ،ممبران میںوزیر اقتصادی امور، وزیر بجلی ، وزیرپٹرولیم، وزیر تجارت، وزیر نیشنل فوڈسکیورٹی اور وزیر منصوبہ بندی شامل ہیں۔