بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے‘گورنر پنجاب
لاہور:(سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے۔
مختلف جامعات کے طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہااساتذہ روحانی والدین ہیں ،عزت و احترام واجب ہے، بلاول بھٹو نوجوان پڑھا لکھا دلیر لیڈر ہے، جلد آپ کے درمیان ہوں گے،بھٹو ،بےنظیر شہید جیسے پائے کے لیڈرز ابھی تک پیدا نہیں ہوئے،پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
















