سرحد کی بندش ، افغان معیشت پر منفی اثرات،غذائی اشیاعام آدمی کی پہنچ سے باہر


کوئٹہ:(بیورورپورٹ) سرحد کی بندش ، افغان معیشت پر منفی اثرات،بنیادی غذائی اشیاعام آدمی کی پہنچ سے باہر ،کابل کے عوام حکومت کیخلاف پھٹ پڑے۔

افغان نشریاتی ادارے آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان سے سرحدی بندش پر افغانستان میں بنیادی اشیا کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ گئیں،افغان عوام نے کہا قیمتوں میں اضافہ عام لوگوں کیلئے ناقابل برداشت ہوگیا بنیادی غذائی اشیاعام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، غریب کیسے گزارا کرے؟۔

افغان چیمبر آف کامرس کے مطابق ہر ماہ سرحد کی بندش سے تقریباً 200 ملین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، پاکستان پر تجارتی انحصار کی بدولت سرحدی بندش سے افغانستان کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق خوراک و ایندھن کی بڑھتی قیمتیں سردیوں کے دوران افغان عوام کی زندگی مزید مشکل بنا سکتی ہیں، پاک افغان سرحد جلد نہ کھلی تو انسانی و اقتصادی نقصان میں اضافہ ہوگا۔