کے پی حکومت نےسپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری دےدی

پشاور :(بیورورپورٹ) کے پی حکومت نے سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری دےدی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بریفنگ دی گئی سپیشل برانچ کے اہلکار انٹیلی جنس، سکیورٹی، ویریفیکیشن، سروے اور سرویلنس کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 308 اہلکاروں کو بھی سپیشل برانچ کا حصہ بنایا گیا ،اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ سپیشلائزڈ یونٹ،علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے ،1221 اہلکاروں کی آسامیاں تخلیق کرنے کی اصولی منظوری دےدی۔

سہیل آفریدی نے کہا سپیشل برانچ کو درکار تمام ہیومن ریسورس و دیگر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے،سپیشل برانچ کو انٹیلی جنس و انسداد دہشتگردی تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے، سپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے۔