ثقافتی تعاون سے خطے میں ہم آہنگی ،مثبت امیج کا فروغ ممکن ہے،عطا تارڑ

باکو: (مشرق نیوز)وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موثر حکمت عملی کے تحت فیکٹ چیکنگ کا نظام وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ڈی ایٹ کے رکن ممالک کو متفقہ میڈیا پالیسی کے ذریعے غلط معلومات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

سیکرٹری جنرل ڈی ایٹ برائے اقتصادی تعاون ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا فیک نیوز پر مکمل کنٹرول کے بغیر ڈی ایٹ ممالک کا مشترکہ بیانیہ مضبوط نہیں ہوسکتا، ثقافتی تعاون سے خطے میں ہم آہنگی ، مثبت امیج کا فروغ ممکن ہے، ثقافت، ابلاغ ،ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ڈی ایٹ ممالک کے عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے عالمی سطح پر اقتصادی ترقی و خطے کے امن کےلئے ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کے موثر کردار کو سراہتے ہوئے کہا رہنمائی و تجربے سے ڈی ایٹ کے مقاصد کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کریں گے، سیکرٹری جنرل ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام نے کہا ڈی ایٹ کے رکن ممالک کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے ایک دوسرے کی ترقی میں کس حد تک معاون ثابت ہوتے ہیں،میڈیا کے شعبے میں تجربات سے سیکھنے، مشترکہ ٹریننگز اور ورکشاپس ناگزیر ہےں۔