تجارت بند ہونے سے پاکستان کو فائدہ، افغانستان کو بھاری نقصان
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تجارت بند ہونے سے پاکستان کو فائدہ، افغانستان کو بھاری نقصان ہونے لگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے سمگلنگ، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور دہشتگردی کے بنیادی ذرائع والے تمام راستے بند کردئیے ،تجارتی بندش کا فیصلہ قومی سلامتی، معاشی بقا اور ریاستی رٹ کےلئے نہایت اہم و دوررس ثابت ہوگا،افغانستان تجارتی بندش سے معاشی، سماجی و ریاستی طور پر سب سے زیادہ نقصان میں ہے، افغانستان کی 70 سے 80 فیصد تجارت پاکستان کی سڑکوں اور بندرگاہوں پر منحصر ہے۔
طورخم کی بندش سے ایک ماہ میں افغانستان کو 45 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ،چند ہفتوں میں افغانستان کیلئے تمام سرحدوں کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز کرگیا،ایران کے راستے تجارتی لاگت 50 سے 60 فیصد بڑھ گئی،متبادل راستے سست، مہنگے،غیر محفوظ ہیں اور افغانستان کی کمزور معیشت بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔
















