ٹرانسفر کیس، ہائیکورٹ ججز نے آئینی عدالت میں اپیل کی سماعت کو چیلنج کردیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ٹرانسفر کیس میں ہائیکورٹ ججز نے آئینی عدالت میں اپیل کی سماعت کو چیلنج کردیا۔
5 ججز کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیااپیل کو 27 ویں ترمیم کی وجہ سے آئینی عدالت منتقل کردیا گیا ، 27 ویں ترمیم آئین کے بر خلاف ہے،مقننہ ایگزیکٹو ،عدلیہ دونوں 1973 کے آئین کے تحت قائم کی گئیں،آئین کے تحت 3 ستون ہیں،اختیارات کی تقسیم ،حدود واضح ہیں، آئین میں ترمیم کا اختیار عدلیہ کو ختم کرنے کےلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا،انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوایاجائے۔
دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت نے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کےلئے مقرر کرتے ہوئے کازلسٹ جاری کردی ، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ 24 نومبر کو ساڑھے 11 بجے سماعت کرےگا،بنچ میں جسٹس حسن رضوی، باقر نجفی، کے کے آغا، روزی خان، ارشد شاہ شامل ہیں۔
















