جنگ کاخطرہ ٹلا نہیں، بھارت پراکسی وار کا سہارا لے رہا ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں، مار پڑنے کے بعد بھارت پراکسی وار کا سہارا لے رہا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہابھارت افغانستان کے ذریعے پریشان کرنا چاہتا ہے، پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی،امریکہ کے حوالے سے فیلڈ مارشل کا کردار بڑا اہم رہا ، ماضی میں بانی پی ٹی آئی فون کا انتظار کرتے رہتے تھے، ٹرمپ نے مداخلت کر کے جنگیں بند کرائیں، افغانستان کے معاملے پر دوست ممالک کا خیال ہے،دوستوں کو پورا وقت دینا چاہتے ہیں،امن کی خواہش ہے،وانا حملے میں سارے کے سارے افغانی ملوث تھے۔

















