دبئی (مشرق نیوز) دبئی ائیر شو 2025 میں جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا، دوست ملک کےساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دبئی ائیر شو 2025 میں شرکت کےلئے یو اے ای میں موجود ہے، ائیر شو کے دوران جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا،معرکہ حق میں کارکردگی نے جے ایف 17 تھنڈر کو قابل اعتماد لڑاکا طیارے کے طور پر نمایاں کیا اور مختلف ممالک نے جے ایف17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا، ایک دوست ملک کےساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے ہیں، ایم او یو پر دستخط پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی اور صنعتی تعاون میں نمایاں سنگ میل ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت اور پاکستان کی ایرو اسپیس صلاحیتوں پر مستقل بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے، دبئی ائیر شو میں معروف سپر مشاق ٹرینر طیاروں نے بھی شرکت کی،دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف 17 تھنڈر کےساتھ تصاویر بھی بنوائیں،دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا،معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے،دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اورجدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی،پاکستانی حکام کے مطابق پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو چائے کی دعوت بھی دی گئی، پاک فضائیہ کے پائلٹس نے کہا ”آئیے آپ کو چائے پلائیں“ ، بھارتی فوجیوں نے انتہائی شکریہ کے ساتھ معذرت کرلی اور بس پانی پر ہی اکتفا کیا، دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی فضائیہ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے،ایکس پر بھارتی صارف نے طنزیہ سوال کیاپائلٹ ایک ساتھ ہنس سکتے ہیں لیکن کرکٹرز ہاتھ نہیں ملاسکتے،فیس بک پر پاکستانی صارف نے تبصرہ کیا پاک فضائیہ مہمانوں کےساتھ پروفیشنل طریقے سے پیش آتی ہے اور انہیں ”فنٹاسٹک ٹی“ پیش کرنے میں کوئی عار نہیں محسوس کرتی۔
دبئی ائیرشو، دوست ملک کیساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

















