شاہ عبداللہ کا دورہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز ،صلاحیتوں کو سراہا


راولپنڈی :(بیورورپورٹ) اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کادفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ ،مشترکہ فائر اینڈ مینوور مشق دیکھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کے ہمراہ شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ سمیت سول و عسکری حکام کا اعلیٰ سطح وفد بھی موجود تھا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گرم جوشی سے استقبال کیا، تفصیلی بریفنگ دی،پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار، تکنیکی جدت ،اردن کےساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کے امکانات پیش کیے گئے،بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز گئے،وزیراعظم شہباز شریف ،، آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت بھی موجود تھے، اردن کے بادشاہ و دیگر مہمانوں نے فائر کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے مشترکہ فائر اینڈ مینوور مشق دیکھی، زمینی، فضائی ،ملٹی ڈومین آپریشنز،ڈرونز، سپیکٹرم وار فیئر اور مربوط فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، شاہ عبداللہ نے مشق میں شرکت کرنےوالے جوانوں ،ہوائی عملے کی تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان شاہ عبداللہ،اردن کے عوام کےلئے گہرا احترام و محبت رکھتا ،دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات، باہمی اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ مقصد کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان ،اردن کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری پر زور دیا اور مستقبل میں عسکری تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔