ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے لٹراضافہ

اسلام آباد: ( )حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے لٹر اضافہ کردیا گیا۔

ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے مقرر ہو گئی ۔

پٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھی گئی ۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔