شہباز کاعمران کیخلاف ہتک عزت کیس، سپیکر پنجاب اسمبلی عدالت طلب

لاہور:(کورٹ رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کےخلاف دائر ہتک عزت کیس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو عدالت طلب کر لیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا وکیل کچھ دیر میں پہنچیں گے ،جرح کےلئے مہلت دی جائے ،سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو وکیل بانی پی ٹی آئی نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر جرح کا آغاز کیا،عطا تارڑ نے کہاعوامی نوعیت کی تصدیق شدہ دستاویزات ہتک عزت کے دعویٰ کو ثابت کرتی ہیں، بیان سیاسی وابستگی نہیں ،حقائق کی بنیاد پر ہے،مزید سوالات نہ کیے جانے پر عدالت نے جرح مکمل ہونے کے بعد متعلقہ دستاویزات پر وفاقی وزیر عطا تارڑ کے دستخط کرائے اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 29نومبر تک ملتوی کر دی۔