صدر کے دستخط،آرمی، نیوی ،ائیرفورس ترمیمی بلز قانون کا حصہ بن گئے
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے آرمی، نیوی، ائیر فورس ترمیمی بلوں کی منظوری دیدی، منظوری کے بعد تینوں ترمیمی بل قانون کا حصہ بن گئے۔
آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہو گی ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا۔

















