اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کارابطہ، دہشتگردی پر اظہار افسوس

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد کا ٹیلیفونک رابطہ ،دہشتگرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رابطے میں مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں ہونےوالی پیشرفت ،غزہ امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،مصری وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

دریں اثنا اسحاق ڈار نے اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے برادر ملک کے قومی دن کی مبارکباد دی اوردیرپا برادرانہ تعلقات کو سراہا۔