حملہ آورافغانستان سے آئے،دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی،محسن نقوی


وانا: (مشرق نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے درندے ہیں، انسانیت سے کوئی تعلق نہیں،اسلام آباد ،وانا حملے کرنےوالے افغانستان سے آئے، مقامی لوگ دھماکوں میں ملوث نہیں۔

محسن نقوی نے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر کہہ چکے دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی،کیڈٹ کالج وانا کو پہلے سے بہتر بنوائیں گے،پاکستان میں دہشتگردی سرحد پار سے ہو رہی ہے،قبائلی عمائدین نے کہا دہشتگرد اسلام مخالف کام کر رہے ہیں، پاک فوج دن رات حفاظت کےلئے قربانیاں دے رہی ہے، وانا کے غیرت مند لوگ کسی بھی دہشتگرد کا ساتھ نہیں دیتے،حکومت بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہی ہے۔

قبل ازیں محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا،خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے ، کیڈٹس و ٹیچرز کو ریسکیو کرنےوالے پاک فوج کے افسروں ،جوانوں سے ملاقات کی ،جرات و پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،محسن نقوی کو خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے ،تمام طلبہ و ٹیچرز کو ریسکیو کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کوئی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا ،درندوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے،کیڈٹ کالج وانا کی بہترین انداز میں تزئین و آرائش کی جائے گی، دشمن سانحہ اے پی ایس جیسی کارروائی کرنا چاہتا تھا، پاک فوج کے دلیر جوانوں نے خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے سازش ناکام بنائی،تمام طلبہ کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے پاک فوج ،ایف سی افسر وجوان قوم کے ہیرو ہیں۔