سری لنکن ٹیم کو واپس جانے سے روکنے میں فیلڈ مارشل کااہم کردار ہے،محسن نقوی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے سری لنکن ٹیم کو واپس جانے سے روکنے میں فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں رہنے پر بہت زیادہ تشویش تھی،سارے خدشات دور کیے،فیلڈ مارشل نے خود رابطہ کرکے سری لنکا کے وزیر دفاع،سیکرٹری کو آمادہ کیا ، سری لنکن اتھارٹی کو یقین دہانی کرائی گئی پاک فوج،رینجرز ،پولیس سکیورٹی سنبھالے ہوئے ہیں ،یقین دہانی کے بعد سری لنکن صدر نے ٹیم کوکھیلنے پر آمادہ کیا،مہمان کھلاڑی سٹیٹ گیسٹ ہیں، مکمل پروٹوکول ،سکیورٹی دے رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہاسری لنکن بورڈ ،کھلاڑیوں نے بڑی بہادری سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ، سری لنکن صدر، حکومت، بورڈ ،کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں ۔

















