سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے 23 ٹینڈرز ایوارڈ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے 23 عبوری ٹینڈرز ایوارڈ کردیئے گئے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پٹرولیم نے 18 سال بعد ہونےوالی کامیاب آف شور بلاکس نیلامی کے سب ٹینڈرز ایوارڈ کیے،ماڑی انرجیز نے اہم معلومات سے حکومت،شیئر ہولڈرز اور سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا، ایوارڈ کیے گئے بلاکس 12انڈس ،11مکران آف شورمیں ہیں۔

خط کے مطابق ڈی جی سی پی نے ماڑی انرجیز کو18بلاکس بطور آپریٹر ایوارڈ کئے ، کیٹی بندر، گھارو، بن قاسم ، ضرار، کوچی کریک ،مکران کے سمندرمیں ملکی وغیرملکی کمپنیاں تیل وگیس تلاش کریں گی،زیرسمندر تیل و گیس کیلئے ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالرتک پہنچنے کاامکان ہے۔