دہشتگردی،موسمیاتی تبدیلی سنگین خطرہ ،ملکر نمٹنا ہوگا،بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا اعلامیہ متفقہ طور پر منظور ،بانی چیئرمین آئی ایس سی یوسف رضا گیلانی نے دہشتگردی کو بڑا چیلنج قرار دیدیا۔

اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا دہشتگردی دنیا کےلئے سنگین خطرہ ہے ،خاتمے کےلئے نہ صرف سکیورٹی اقدامات بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی ،اجتماعی سیاسی عزم کی بھی ضرورت ہے،پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں ،”دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا ”موسمیاتی تبدیلی کی تیز رفتار انسانی بقا کےلئے حقیقی خطرہ ہے،دہشتگردی، شدت پسندی، موسمیاتی تبدیلی ،انسانی بحرانوں جیسے موجودہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے اجتماعی عالمی حکمت عملی ناگزیر ہے۔

منظور کیے گئے اعلامیے کے مطابق دنیا بھر کے پارلیمانی سپیکرز نے اقوام متحدہ چارٹر ،بین الاقوامی قوانین کے تحت امن، سلامتی و جامع ترقی کے تصورات کیلئے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا، شرکا نے کہادنیا پیچیدہ ، تیزی سے بدلتے حالات سے دوچار ،عالمی سطح پر باہمی جڑے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ موقع سے فائدہ اٹھانے کےلئے اجتماعی پارلیمانی عمل ناگزیز ہے تاکہ عوام کی ترقی ممکن ہو سکے۔