انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ لازم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے انفرادی ٹیکس دہندگان کےلئے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن ، ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ جمع کرانے کو لازمی قرار دےدیا،انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کرتے ہوئے انکم ٹیکس رول 73 میں موجود ذیلی قاعدہ 2 ڈی ڈی کو تبدیل کر کے نیا قاعدہ شامل کیا گیا ،ترمیم کا مقصد ٹیکس نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فروغ ، ریٹرن جمع کرانے کا عمل آسان اور ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کو موثر انداز میں منظم کرنا ہے۔