آئی ایم ایف وفد اصلاحات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پبلک فنانس مینجمنٹ اور بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا۔

وزارت خزانہ نے کہاوفد مالیاتی پالیسیوں، آڈٹ طریقوں اور اخراجات میں شفافیت بہتر بنانے کے اقدامات پر سرکاری حکام کےساتھ تفصیلی بات چیت کرے گا،تکنیکی وفد کو پبلک فنانس مینجمنٹ پلان کی نگرانی کیلئے کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم نے 10سال کے دوران جاری ضمنی گرانٹس کے آڈٹ کامطالبہ کررکھا ہے،ٹیم نے وفاقی حکومت کے اخراجات کو محدود کرنے پر بھی زور دیا ،آئی ایم ایف وفد بجٹ پریکٹس میں تبدیلی ،اہداف پرعملدرآمد کا جائزہ لے گا۔