170 میں سے 14 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کر لی:سہیل آفریدی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا میں 170 میں سے 14 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی گئی،پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا اب تک 170سروسز کی نشاندہی کی جا چکی جنہیں ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائےگا،14 مختلف سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی گئی ہے جن میں انتقال جائیداد ٹیکس، جائیداد ٹیکس، اسلحہ لائسنس، ابیانہ، ڈرائیونگ لائسنس، پلاٹ رجسٹریشن، ایچ ای سی داخلہ اور ہنٹنگ لائسنس فیس وغیرہ شامل ہیں، مزید 34 سروسز کو دسمبر تک ڈیجیٹائز کیا جائےگا جس سے 12 اعشاریہ 3 ارب روپے کی بچت متوقع ہے جبکہ جون 2026 تک تمام 170 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی جائےگی،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا صوبے کے تمام امور کو بتدریج ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جایا جا رہا ہے، ڈیجیٹل پیمنٹ ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے، جلد کابینہ سے منظوری کےلئے پیش کیا جائے گا، صوبائی حکومت، عوام اور تاجروں کے تمام ادائیگی کے معاملات ڈیجیٹل کیے جائیں گے جس کا مقصد مالیاتی امور میں شفافیت اور آسان سہولت کو یقینی بنانا ہے، ڈیجیٹلائزیشن کی پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے ہر 2 ہفتے بعد ریویو میٹنگ کی جائےگی، خیبر پختونخوا کو معاشی طور پر خودکفیل اور جدید طرزحکمرانی کی مثال بنائیں گے۔