سینٹ، 27 ویں ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور، پی ٹی آئی،جے یو آئی کے ایک ،ایک رکن کا حق میں ووٹ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے باوجود سینٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی، 64 ارکان نے ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا ، مخالفت میں کوئی ووٹ نہ آیا،پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی (ف)کے احمد خان نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا ،ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی علالت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کر سکے، وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم پیش کی جسے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا، آئینی ترمیم کے حق میں 64 ووٹ آئے ، ترمیم کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا ، اپوزیشن اراکین نے اجلاس سے واک آو¿ٹ کیا،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آئینی ترمیم کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں نے اپوزیشن اور حکومت کےساتھ بات چیت سے معاملہ آگے بڑھایا اور تمام اراکین کو آئینی ترمیم میں بحث کا حصہ بنایا گیا،میثاق جمہوریت کے تحت تمام سیاسی جماعتوں نے بات چیت کی، کوشش کی گئی اور متفقہ طور پر آئینی ترمیم لائی گئی۔

قبل ازیںسینٹ اجلاس کے دوران آئین میں 27 ویں ترمیم کی شق وار منظوری کا سلسلہ جاری رہا اور تمام 59 شقیں منظور کرلی گئیں،پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ اورجے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دئیے،اپوزیشن ارکان نے آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کے دوران سینٹ اجلاس سے واک آو¿ٹ کیا،قبل ازیں 27 ویں آئینی ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سربراہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے رپورٹ پیش کی۔

سینٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا آئینی ترمیمی بل میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں، کمیٹی نے وفاقی آئینی عدالت بنانے کےلئے منظور کیا ہے، آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہوگی، کمیٹی نے تجویز دی ہائیکورٹ میں 7 سے 5 سال کی مدت ملازمت رکھنے والے جج کو آئینی عدالت کا جج لگایا جاءگا، کمیٹی نے ایک ٹیکنوکریٹ کو شامل کیا ہے، کمیٹی نے سو موٹو پاور کو رکھا ہے لیکن اس عمل کو درخواست سے مشروط کیا گیا ہے، جب کوئی درخواست دے گا اور آئینی عدالت سمجھے گی کہ یہ ضرورت ہے تو سماعت ہو گی،قائمہ کمیٹی کے سربراہ نے کہا ججز کے تبادلے سے متعلق ترمیم بھی تجویز کی گئی ہے، تبادلے کا طریقہ تبدیل کر کے اسے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن کے شرائط کے تحت تبادلہ ہوگا،سینیٹر فاروق ایچ نائک نے کہا اگر کوئی جج انکار کرتا ہے تو اس کےخلاف ریفرنس فائل ہوگا تاکہ وہ انکار کی وجوہات بتا سکے، اگر وہ جائز وجوہات نہ بتا سکا تو ریٹائر تصور ہوگا۔

سربراہ قائمہ کمیٹی نے کہا صدر کو تاحیات استثنیٰ دینے کی شق میں ترمیم کی گئی ہے، اگر وہ پبلک آفس ہولڈر بنتے ہیں تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا، پبلک آفس ختم ہونے کے بعد استثنیٰ دوبارہ حاصل ہوگا،سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کمیٹی نے سفارش کی سپیکر جوڈیشل کمیشن کے لیے ممبر منتخب کریں گے، وہ عورت یا غیر مسلم یا ٹیکنوکریٹ کو کرسکتے ہیں، کمیٹی نے شق ڈالی ایک سال میں کیس کا فیصلہ نہ ہوا تو اسٹے ختم ہو جائےگا،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا تعاون پر تمام سینیٹرز کے مشکور ہیں، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام بنیادی نکتہ تھا، مشترکہ کمیٹی اجلاس میں تمام جماعتوں نے تجاویز دیں، تمام سیاسی جماعتوں نے ترمیم کی تیاری میں کاوشیں کیں، ہم سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں، بعض شقوں میں مشاورت کے بعد اضافہ کیا گیا ، متوازی نہیں آئینی عدالت ہے۔

سینٹ میں اظہار کرتے ہوئے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا آرٹیکل 243 میں پانچ سٹار رینک کی شق شامل کی گئی، فیلڈ مارشل رینک اب آئین میں شامل کر دیا گیا، تینوں افواج کےلئے فائیو سٹار رینک آئینی حیثیت اختیار کر گیا۔اسحاق ڈار نے کہا سپریم کورٹ کے ججز کی سینیارٹی برقرار رکھی جائے گی، آئینی عدالتوں کی دوسری عدالتوں سے علیحدگی اہم پیشرفت ہے، 27ویں ترمیم کی منظوری پر تمام سینیٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام شامل تھا، آئینی عدالت کے الگ ہونے سے سائلین کی بہتر انداز میں داد رسی ہوگی،نائب وزیراعظم نے کہا آئینی ترمیم عدالتی نظام میں بہتری کیلئے کی گئی، وعدے کے مطابق بل پہلے سینٹ میں لائے، تمام سینیٹرز کو اظہار خیال کا موقع دیاگیا، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوان کے ارکان پر مشتمل تھی، تمام معاملات کو باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ڈیڈ لاک نہیں، ہمارے ووٹ پورے ہیں، کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں،پوری دنیا میں سربراہ ریاست کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، یہ چوائس ہوتی ہے، دنیا بھر میں نظام رائج ہے، تمام ترامیم گڈ گورننس، وفاق کے صوبوں کےساتھ مضبوط رشتے، پاکستان کو دفاعی طور پر مزید مضبوط کرنے اور دفاعی قوت میں اضافے کےلئے بڑی سیر حاصل گفتگو کے بعد لائی گئیں،ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا پوری دنیا میں سربراہ ریاست کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، یہ چوائس ہوتی ہے، دنیا بھر میں نظام رائج ہے، پوری دنیا میں آئینی عدالتوں کا تصور موجود ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی کے وقت سے یہ بحث چل رہی تھی آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا مشترکہ مطالبہ تھا، کئی دہائیوں سے چلتی ہوئی بحث اب منطقی انجام تک پہنچی ہے۔

دوسری طرف جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے چیف جسٹس بطور عدلیہ سربراہ فوری طور پر ایگزیکٹو سے رابطہ کریں، واضح کریں آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہوسکتی،آئینی ترمیم کے معاملے پر فوری طور پر فل کورٹ اجلاس طلب کیا جائے، آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل کنونشن بھی بلایا جاسکتا ہے، آپ اادارے کے اینڈمنسٹریٹر ہی نہیں محافظ بھی ہیں، یہ لمحہ آپ سے لیڈرشپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت صرف 6 سال کیلئے بنائی جانا تھی،میثاق جمہوریت کے وقت پرویز مشرف کا آمرانہ دور ختم ہوا تھا، موجودہ حالات میں ملک میں کون سا آئینی خلا ہے؟ اس وقت ملک میں آئینی عدالت کے قیام کی کیا ضرورت ہے؟،خط میں کہا گیاہے آئینی ترمیم کے موقع پر عدلیہ سے مو¿ثر مشاورت نہیں کی گئی، امریکہ ، برطانیہ، جاپان ، آسٹریلیا میں ایک ہی اپیکس کورٹ ہوتی ہے، مضبوط جمہوری ممالک میں الگ آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہوتی، زیر التوا مقدمات میں سے 82 فیصد ضلع کچہری میں ہیں، زیر التوا مقدمات کو آئینی عدالت کے قیام کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔

علاوہ ازیں ریٹائرڈ ججوں اور سینئر وکلا ءنے چیف جسٹس کو خط لکھ کر آئینی ترمیم پر ردعمل دینے کیلئے فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا، خط میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ اپنے قیام کے بعد سے آج سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی فل کورٹ اجلاس بلا کر مجوزہ ترمیم پر ردعمل دیں یا تحریری طور پر تسلیم کریں انہوں نے مصالحت کر لی ہے،ریٹائرڈ ججز اور سینئر وکلا نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ کےلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا، خط کے متن کے مطابق سپریم کورٹ اپنے قیام کے بعد آج سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے، کوئی سول یا فوجی حکومت سپریم کورٹ کو اپنا ماتحت ادارہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی، مطالبہ ہے فل کورٹ میٹنگ بلا کر مجوزہ ترمیم پر بطور سپریم کورٹ ردعمل دیا جائے اگر آپ فل کورٹ میٹنگ نہیں بلاتے تو ہم توقع رکھتے ہیں کہ آپ تحریری جواب میں تسلیم کریں گے کہ آپ نے آخری چیف جسٹس پاکستان ہونے پر مصالحت کر لی ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام خط وکیل فیصل صدیقی نے تحریر کیا ، خط پر جسٹس (ر) مشیرعالم ، جسٹس (ر) ندیم اختر ، سابق اٹارنی جنرلز مخدوم علی خان ، منیر اے ملک، انورمنصور ، وکلا عابد زبیری ، اکرم شیخ ، علی احمد کرد ، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد شامل ہیں۔


نے جواب دیا کہ جس کا نمک کھایاجاتا ہے اس سے وافاداری کی جاتی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کوئی ڈیڈ لاک نہیں، سینیٹ میں ہمارا نمبر پورا ہے، جونہی ووٹر پورے پہنچیں گے ووٹنگ شروع کردی جائیگی۔ وزیر قانون نے کہا کہ ہمیشہ مشاورت ایسے ہی ہوتی ہے، اس میں وقت تھوڑا لگتا ہے، 26ترمیم میں شام کو جاکر ووٹنگ ہوئی تھی۔