اے این پی خیبر پختونخوا کا نام بدلنے کی ترمیم لے آئی
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اے این پی خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم لے آئی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کے نام سے خیبر ہٹا کر صرف پختونخوا رکھنے کی ترمیم پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیاخیبر ضلع ہے ،دیگر صوبوں میں نام کےساتھ ضلع کا نام نہیں لکھا جاتا،چاہتے ہیں صوبے کا مختصر نام ہو، خیبرضلع ہے، صوبے کیساتھ نام نہیں ہونا چاہیے، خیبرپختونخوا نام بڑا ہوجاتا ہے لوگ کے پی لکھ دیتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کس بات کی اتنی جلدی ہے، کیا آئینی ترمیم پر بحث ضروری نہیںایسے موقع پر اپوزیشن لیڈر نہیں ،کس جمہوریت کی نشاندہی ہے، خیبر پختونخوا کے نام کو دوبارہ تبدیل کرنے کی بات کی جا رہی ہے، عجلت نہ کریں، تجاویز پر ساتھ بیٹھا جائے لیکن بلڈوز کا حصہ نہیں بنیں گے۔

















